. آسٹریلیا میں سیلاب نے تباہی مچادی،معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / آسٹریلیا میں سیلاب نے تباہی مچادی،معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے

آسٹریلیا میں سیلاب نے تباہی مچادی،معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے

زیر آب علاقوں میں لوگوں نے گھروں کی چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے، اسکول اور دفاتر بھی بند

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک)آسٹریلیا میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ، سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔بارش اور سیلابی صورت حال کی وجہ سے اسکول اور دفاتر بھی بند کردیئے گئے ، زیر آب علاقوں میں لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیاکے شہر ٹاونز ویل میں بارشوں کے باعث بدترین صورت حال کا سامنا ہے،کئی علاقے زیر آب آنے سے 20 ہزار مکانات خالی کرائے گئے ۔بارش اور سیلابی صورت حال کی وجہ سے اسکول اور دفاتر بھی بند کردیئے گئے ، زیر آب علاقوں میں لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ٹاونز ویل کے میئر نے لوگوں کو خبردار کیا کہ سیلاب کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہواجبکہ اگلے ہفتے مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے