. ٹرمپ کا ہر صورت میکسیکو سرحد پر ہر صورت دیوار تعمیر کرنے کا اعلان - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / ٹرمپ کا ہر صورت میکسیکو سرحد پر ہر صورت دیوار تعمیر کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا ہر صورت میکسیکو سرحد پر ہر صورت دیوار تعمیر کرنے کا اعلان

واشنگٹن(ٹوڈے پاکستان نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتقامی سیاست کے بجائے کانگریس کے ساتھ ملکر کام کرنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا میں امریکیوں کے ہم پلہ کوئی نہیں ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی کانگریس سے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے لیے پھر سے مذاکرات شروع کرنے پر اصرار کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کو اتحاد اور مفاہمت کا مشورہ دیا، انہوں نے کہا کہ وہ جمود توڑیں اور امریکا کی عظمت کو حاصل کریں۔اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پر پرانا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ میں ہر صورت میکسیکو کی سرحد پر دیوار بناو¿ں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے