. رمشا قتل کیس ،بااثر ملزم ذوالفقار وسان کی پانچ روز بعد بااثر سیاستدان کی معرفت سے گرفتاری - Today Pakistan
Home / پاکستان / رمشا قتل کیس ،بااثر ملزم ذوالفقار وسان کی پانچ روز بعد بااثر سیاستدان کی معرفت سے گرفتاری

رمشا قتل کیس ،بااثر ملزم ذوالفقار وسان کی پانچ روز بعد بااثر سیاستدان کی معرفت سے گرفتاری

کراچی(نیوزڈیسک)خیرپور کی تیرہ سالہ بچی کے قتل کیس میں نامزدمرکزی ملزم ذوالفقار وسان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔خیرپور پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ذوالفقار وسان نے پانچ روز بعد بااثر سیاستدان کی معرفت گرفتاری پیش کی۔پولیس کےمطابق ملزم پرقتل،ڈکیتی اوراغواسمیت بیس سنگین مقدمات درج ہیں اور وہ اس سے قبل بھی غیرت کے نام پر قتل کے تین کیسز میں ملوث تھا مگر اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ساتویں جماعت کی طالبہ رمشا کو یکم فروری کے دن ملزم نےگھر میں گھس کرماں کے سامنے قتل کیاتھا۔جس کا مقدمہ پانچ ملزمان کے خلاف درج ہے۔جبکہ مرکزی ملزم عبدالغفار وسان کو خصوصی عدالت نے پہلے ہی سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے