. بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید سے کوئی رابطہ نہیں کیا،بلاول ہاوس - Today Pakistan
Home / پاکستان / بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید سے کوئی رابطہ نہیں کیا،بلاول ہاوس

بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید سے کوئی رابطہ نہیں کیا،بلاول ہاوس

کراچی (نیوزڈیسک)بلاول ہاو¿س کے انچارج میڈیا مانیٹرنگ اینڈ رسپانس سیل عثمان غازی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے ۔شیخ شید رابطوں کی بات کرکے جھوٹ بول رہے ہیں ۔بدھ کو جاری بیان میں انہوںنے کہا کہ شیخ رشید سے بلواسطہ یا بلاواسطہ کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا۔شیخ رشید کا جھوٹ ان کی گندی سیاست اور شخصیت کا اظہار ہے۔شیخ رشید کا جھوٹ ان کی پسپائی کی بھی علامت ہے۔ان میں اگر غیرت ہوتی وہ جھوٹ کا سہارا نہ لیتے ۔آج پورا پاکستان شیخ رشید کو پنڈی کے شیطان کے لقب سے یاد کررہا ہے۔شیخ رشید کی سیاست ختم ہوچکی ہے، ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے