. خیبرپختونخواہ میںغربت میں کمی کی وجہ سیاحت کا فروغ ہے‘عمران خان - Today Pakistan
Home / پاکستان / خیبرپختونخواہ میںغربت میں کمی کی وجہ سیاحت کا فروغ ہے‘عمران خان

خیبرپختونخواہ میںغربت میں کمی کی وجہ سیاحت کا فروغ ہے‘عمران خان

وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ صوبوں کے اندر مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں تفریق ختم ضروری کرنے کےلئے ضروری ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مستحکم کیا جائے اور پرونشل فنانس ایوارڈ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، پرنس نواز الائے، صالح محمد، علی خان جدون ، عظمی ریاض ،معاون خصوصی نعیم الحق، ترجمان ندیم افضل گوندل، ملک عامر ڈوگر اور ارشد داد بھی ملاقات میں موجودتھے ۔ ارکان اسمبلی نے قومی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کی عوام کو درپیش مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔ پچھلے تین سالوں میں صوبے میں غربت میں کمی کی وجہ سیاحت کا فروغ ہے۔ سیاحت کے پوٹینشل کو مزید فروغ کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جس سے صوبے میں مزید خوشحالی آئے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے اس بات پر خصوصی توجہ دی جائے گی کہ مقامی لوگوں کو کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صوبوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور خصوصا ویسٹ ٹو انرجی پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صوبوں کے اندر مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں تفریق ختم ضروری کرنے کے لیے ضروری ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مستحکم کیا جائے اور پرونشل فنانس ایوارڈ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے لیے مناسب وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے: وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے