. مسلم لیگ (ن) کا عدلیہ پر الزامات لگانے والوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ - Today Pakistan
Home / پاکستان / مسلم لیگ (ن) کا عدلیہ پر الزامات لگانے والوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کا عدلیہ پر الزامات لگانے والوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ

چیف جسٹس (ن)لیگ اور عدلیہ پر ڈیل کی باتیں کر نے والے وزراءکو طلب کریں ،عدلیہ پر ڈیل کے الزامات توہین عدالت ہے

الزامات پر شہباز شریف کو گرفتار کیا جاسکتا ہے پرویز خٹک کو کیوں نہیں ؟،پرویز رشید اور طلال چوہدری کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ پر الزامات لگانے والوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ چیف جسٹس (ن)لیگ اور عدلیہ پر ڈیل کی باتیں کر نے والے وزراءکو طلب کریں ،عدلیہ پر ڈیل کے الزامات توہین عدالت ہے،الزامات پر شہباز شریف کو گرفتار کیا جاسکتا ہے پرویز خٹک کو کیوں نہیں ؟۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما پرویز رشید نے عدلیہ پر الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس ن لیگ اور عدلیہ پر ڈیل کی باتیں کرنے والے وزراءکو طلب کریں۔پرویز رشید نے کہاکہ وزراءسے پوچھا جائے عدالتوں پر کیوں الزام لگارہے ہیں۔رہنما ن لیگ نے کہاکہ عدلیہ پر ڈیل کے الزامات توہین عدالت ہے۔لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ شیخ رشید روز پی اے سی کا وایلا کرتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف آپ جیسے بگڑے لوگوں کو ٹھیک کریگا ۔ انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار اور عمران کو بابا شہباز کے دم کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو سلیوٹ کرنے پر پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگائی جارہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جہلم اور پنڈی کے بلے اور پلے کی وجہ حکومتی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے۔ طلال چوہدری نے کہاکہ یہ ڈیل اور ڈھیل کا کوئی معاملہ نہیں ، طلال چوہدری نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ایک ہے ایک ہی سٹینڈرڈ پر احتساب ہونا چاہیے ۔علیم خان کے گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت ہی ملزمان کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الزامات پر شہباز شریف کو گرفتار کیا جاسکتا ہے تو پرویز خٹک کیوں نہیں ؟۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں چوروں کی حکومت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے