. لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے وہ انتھک کوششوں میں مصروف ہیں، صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان - Today Pakistan
Home / بلوچستان / لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے وہ انتھک کوششوں میں مصروف ہیں، صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے وہ انتھک کوششوں میں مصروف ہیں، صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے وہ انتھک کوششوں میں مصروف ہیں، اور وہ اس مسئلہ کے حل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں لا پتہ افراد مہر گل مری اور ظفر اللہ کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا انکی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے اب تک 28 کے قریب لاپتہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزارت داخلہ کے قلمدان کی ذمہ داری اس مقصد کے لیے قبول کی ہے تا کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت بلوچستان کے عوام کو درپیش دیگر مسائل کو حل اور عوام کو ریلیف پہچا سکیں۔ صوبائی وزیر نے مہر گل مری اور ظفر اللہ کے لواحقین کو تسلی دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ان دونوں کے بشمول دیگر کی بازیابی کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ دریں اثناءصوبائی وزیر سے انکے آفس میں مختلف قبائلی و سیاسی شخصیات نے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا-صوبائی وزیر نے دیگر آنے والے سائلین سے ان کے مسائل بھی سنے اور انکے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے