. ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے زرعی ترقیاتی بینک کی پہلی ATM سروس کا کوئٹہ میں افتتاح کردیا - Today Pakistan
Home / بلوچستان / ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے زرعی ترقیاتی بینک کی پہلی ATM سروس کا کوئٹہ میں افتتاح کردیا

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے زرعی ترقیاتی بینک کی پہلی ATM سروس کا کوئٹہ میں افتتاح کردیا

ماضی کے حکمرانوں کے طرز حکومت کے بجائے عوام کی ترقی ہماری ترجیح ہے
کوئٹہ (ٹوڈے پاکستان نیوز)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے زرعی ترقیاتی بینک کی پہلی ATM سروس کا کوئٹہ میں افتتاح کردیا۔ زرعی بینک کی طرف سے ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان سے ATM سروس کا ملک بھر آغاز کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کو عام آدمی کی بہبود کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں کے طرز حکومت کے بجائے عوام کی ترقی ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق زرعی شعبہ کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔ بھرپور کوشش ہے کہ کچھی کینال کو وسعت دے کر بلوچستان کی 8 لاکھ ایکڑ اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے۔ قاسم سوری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبہ کو سائنسی خطوط پراستوار کرنا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔ زرعی شعبہ کی بہتری سے ہی عوام کی زندگی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے