. افغان صوبے قندوز اور بغلان میں جھڑپیں اور حملے 39سیکیورٹی اہلکار ہلاک - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / افغان صوبے قندوز اور بغلان میں جھڑپیں اور حملے 39سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغان صوبے قندوز اور بغلان میں جھڑپیں اور حملے 39سیکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل۔ افغانستان کے شمالی صوبے قندوز اور بغلان میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین شدید جھڑپوں اور حملوں میں39سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور25 دیگر زخمی ہوگئے ۔ صوبائی کونسل کے نائب سربراہ سیف اللہ امیر ی کے حوالے سے افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ صوبائی صدرمقام قندوز کے مضافات خواجہ پاک اور تلواکہ میںطالبان شدت پسندوں نے افغان سیکیورٹی کے چیک پوسٹوں پر شدید حملے کردئے جس میں افغان سیکیورٹی کے 28 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔امیری کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 25 افغان آرمی اور 5 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ادھرغیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق شمالی صوبہ بغلان کے مرکزی ضلع میں طالبان نے افغان پولیس کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11پولیس اہلکار ہلاک اور 5دیگرزخمی ہوگئے۔ صوبائی کونسل کے سربراہ صفدرمحسنی کے مطابق دو گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں طالبان نے پولیس کا اسلحہ بھی چھین لیا اور چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا۔ ادھر افغان وزارت دفاع نے جاری ایک بیان میںصوبہ قندوز میںحملے اور جھڑپ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات نہیں دی ہیں جبکہ دعویٰ کیا ہے کہ ان جھڑپوں میں 22 طالبان ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے