. پشین ،بارش کے بعد کچے مکان کی چھت گرنے سے 4 بچیاں جاں بحق ،4 افراد زخمی - Today Pakistan
Home / بلوچستان / پشین ،بارش کے بعد کچے مکان کی چھت گرنے سے 4 بچیاں جاں بحق ،4 افراد زخمی

پشین ،بارش کے بعد کچے مکان کی چھت گرنے سے 4 بچیاں جاں بحق ،4 افراد زخمی

پشین : ضلع پشین میں بارش کے بعد کچے مکان کی چھت گرنے سے 4 بچیاں جاں بحق اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ پشین کے علاقے کلی لمڑان میں پیش آیا، جہاں بارش کے بعد 4 کمروں پر مشتمل ایک کچے مکان کی چھت اور دیواریں گر گئیں۔چھت گرنے کے نتیجے میں متاثرہ مکان میں موجود 4 بچیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئیں ، ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے3 کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے