. کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں،فواد چوہدری - Today Pakistan
Home / پاکستان / کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں،فواد چوہدری

کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے قیام کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ منگل کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہاکہ اہل کشمیر کی خود ارادیت کے حق کے حصول کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہزاروں شہادتیں، سینکڑوں بے حرمتیوں، ، سنگین مظالم اور بے پناہ تکالیف کے باوجود کشمیریوں نے جھکنے سے انکار کیا ہے، بھارتی ظلم ان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا کشمیرحریت پسندی، اصول اور سچائی کے دمکتے ستارے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کشمیر میں بہتے خون کا نوٹس لے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے قیام کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے , مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے