. شاہ رخ کا ”کافی ود کرن“ کا حصہ بننے سے انکار - Today Pakistan
Home / شوبز / شاہ رخ کا ”کافی ود کرن“ کا حصہ بننے سے انکار

شاہ رخ کا ”کافی ود کرن“ کا حصہ بننے سے انکار

شاہ رخ اور کرن جوہر کے درمیان اختلافات چل رہے ہیں جسے دونوں سٹارز ختم نہیں کرنا چاہتے

ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف اداکارہ شاہ رخ خان نے کرن جوہر کے مشہور پروگرام ’کافی ود کرن‘ کا حصہ بننے سے انکارکردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان پروڈیوسرکرن جوہرکے مشہورومعروف پروگرام ’کافی ود کرن‘ کے ہرسیزن کا حصہ بنتے تھے اور اپنی کسی نہ کسی بات اورانکشاف سے خبروں کی زینت بھی بنے رہتے تھے، اس بار انہوں نے شو کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔شاہ رخ دو وجوہات کی بنا پر شو کا حصہ نہیں بننا چاہتے ،پہلی بات یہ ہے کہ کنگ خان کی مسلسل فلاپ فلموں کے باعث وہ اپنے کیرئیر اور آنے والی فلموں پر بھرپور توجہ دینا چاہتے ہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے ہیں جسے دونوں سٹارز ختم نہیں کرنا چاہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے