. کرسٹیانو رونالڈو نے34سال کے ہوگئے - Today Pakistan
Home / کھیل / کرسٹیانو رونالڈو نے34سال کے ہوگئے

کرسٹیانو رونالڈو نے34سال کے ہوگئے

میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)دنیا کے بہترین فٹ بالرکا پانچ مرتبہ ایوارڈ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے34سال کے ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پانچ فروری 1985 کو باورچی کے گھر پیدا ہونیوالا رونالڈو فٹ بال کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ 7 سال کی عمر سے ہی فٹ بال رونالڈو کا جنون بن گیا اور2003ءمیں پرتگال کے اسپورٹنگ کلب سے پروفیشنل کیرئیر شروع ہوا تو کامیابی کی معراج کو ہی اپنی منزل بناگیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی آنکھ کا تارا بنا تو ریال میڈرڈ نے رونالڈو کو 2009ءمیں مہنگے ترین فٹ بالر کے طور پر اپنی ٹیم میں جگہ دےدی۔انٹرنیشنل فٹ بال میں بھی کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی کامیابی کی ضمانت رہے، زندگی کی34 ویں بہار میں قدم رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی ہمت اور لگن میں تاحال کوئی کمی نہیں آئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے