کیپ ٹاﺅن (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اور کوچ محسن حسن خان نے کہا ہے کہ سرفراز کو واپس نہ بلایا جاتا تو وہ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ جنوبی افریقہ کے دورے کےلئے پاکستان کی جس ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اور جو گیارہ کھلاڑی میدان میں اتارے گئے مجھے اس پر بھی تحفظات ہیں۔انھوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرفراز احمد کو وطن واپس نہ بلایا جاتا تو وہ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے تھے۔