. امریکا کو شام میں داعش کے دوبارہ مضبوط ہو جانے کا خدشہ ہے ، پینٹاگون - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / امریکا کو شام میں داعش کے دوبارہ مضبوط ہو جانے کا خدشہ ہے ، پینٹاگون

امریکا کو شام میں داعش کے دوبارہ مضبوط ہو جانے کا خدشہ ہے ، پینٹاگون

ممکن ہے داعش شام میں اگلے چھ ماہ سے لے کر ایک سال تک خود کو دوبارہ قدرے مضبوط بنا لے،رپورٹ

واشنگٹن :امریکا کو خدشہ ہے کہ جنگ زدہ شام سے امریکی فوجی دستوں کے انخلاءکے بعد وہاں دہشت گرد تنظیم داعش خود کو دوبارہ مضبوط بنا سکتی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے تنبیہ کی کہ یہ ممکن ہے کہ داعش شام میں اگلے چھ ماہ سے لے کر ایک سال تک کے عرصے میں خود کو دوبارہ قدرے مضبوط بنا لے اور ماضی میں اپنے زیر قبضہ رہنے والے علاقوں پر دوبارہ قبضے کی کوشش کرے۔ پینٹاگون کی ایک رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں، جہاں امریکی فوجی دستے مصروف عمل ہیں، اب بھی داعش کے تقریبادو ہزار جنگجو موجود ہیں۔ شام میں امریکی فوجی دستوں کی تعداد دو ہزار کے قریب ہے اور دسمبر میں صدر ٹرمپ نے ان کے انخلاءکا اچانک اعلان کر دیا تھا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ فوجی کب واپس جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے