. رواں صدی کے آخر تک ہمالیہ کے دو تہائی گلیشیئرز پگھل جانے کا خطرہ - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / رواں صدی کے آخر تک ہمالیہ کے دو تہائی گلیشیئرز پگھل جانے کا خطرہ

رواں صدی کے آخر تک ہمالیہ کے دو تہائی گلیشیئرز پگھل جانے کا خطرہ

انہی گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے دنیا کے دس انتہائی اہم دریائی نظاموں کو پانی ملتا ہے،سائنس دانوں کی رپورٹ

برلن۔رواں صدی کے آخر تک ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں واقع دو تہائی گلیشیئرز کے پگھل جانے کا خطرہ ہے۔ جرمن ریڈیو کے مطابق یہ بات سائنسدانوں نے ایک نئی رپورٹ میں کہی ، جو گزشتہ روز جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ہمالیہ کے وسیع و عریض گلیشیئرز میں سے دو تہائی 2100 تک پگھل جانے کا خدشہ ہے۔ یہ گلیشیئرز اتنے زیادہ اور بڑے ہیں کہ ان کی وجہ سے ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے کو قطب شمالی اور قطب جنوبی کے بعد دنیا کاتیسرا قطب کہا جاتا ہے۔ انہی گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے دنیا کے دس انتہائی اہم دریائی نظاموں کو پانی ملتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے