. بھارت تیسری بار 2019 کا ورلڈ کپ جیتنے کےلئے فیورٹ ہے، سچن ٹنڈولکر - Today Pakistan
Home / کھیل / بھارت تیسری بار 2019 کا ورلڈ کپ جیتنے کےلئے فیورٹ ہے، سچن ٹنڈولکر

بھارت تیسری بار 2019 کا ورلڈ کپ جیتنے کےلئے فیورٹ ہے، سچن ٹنڈولکر

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف کھیلی جانے والے حالیہ سیریز میں جدوجہد کی ہے ، بھارتی بلے باز

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ بھارت تیسری بار 2019 کا ورلڈ کپ جیتنے کےلئے فیورٹ ہے۔ ایک انٹرویو کے دور ان انہوںنے کہاکہ جہاں تک ہمارے امکانات ہیں، مجھے یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ ہم ورلڈ کپ جیتنے کےلئے فیورٹ ہیں۔انہوںنے کہا کہ میں ریکارڈ پر کہہ رہا ہوں کہ ہم ٹیم میں بہترین توازن رکھتے ہیں جہاں ہم دنیا کے کسی بھی حصے اور کسی بھی سطح پر مقابلہ کریں گے۔ٹنڈولکر نے کہا کہ انگلینڈبھارت کو سخت ترین چیلنج دےگا جبکہ بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی ہوم سیریز 4-1 سے ہارنے کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کارکردگی بھی دیکھنے کے لائق ہو گی۔ٹنڈولکر نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف کھیلی جانے والے حالیہ سیریز میں جدوجہد کی ہے تاہم یہ اچھا یونٹ ہے اور ان کے خلاف کھیلنے والی کسی بھی ٹیم کو سخت محنت کرنی پڑتی ہے ،یہ سب جلد مومنٹم حاصل کرنے پر ہے۔ میرے رائے کے مطابق انگلینڈ اس ایونٹ میں سب سے سخت ترین حریف ہو گا جبکہ نیوزی لینڈ ڈارک ہارس ہو گا۔ٹنڈولکر نے کہا کہ سیٹون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ٹیم میں واپسی کے بعد آسٹریلیا ایک مختلف ٹیم ہو گی۔انہوںنے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سمتھ اور وارنر کی ٹیم میں واپسی اور ان کے دیگر بولروں کے ایک روزہ اسکواڈ میں آنے سے آسٹریلیا ایک مضبوط اور سخت ٹیم ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے