اسلام آباد۔سپریم کورٹ آف پاکستان تحریک لبیک کی جانب سے فیض آباد دھرنے کا فیصلہ کل بروز بدھ کو سنائےگی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان تحریک لبیک کی جانب سے فیض آباد دھرنے کا فیصلہ آج بدھ کو سنائےگی ۔جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اس حوالے سے اٹارنی جنرل ،آئی جی اسلام آباد ،سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔