. کشمیر کے حوالے سے پاکستانی سیاستدانوں میں کوئی اختلاف نہیں،عارف علوی - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / کشمیر کے حوالے سے پاکستانی سیاستدانوں میں کوئی اختلاف نہیں،عارف علوی

کشمیر کے حوالے سے پاکستانی سیاستدانوں میں کوئی اختلاف نہیں،عارف علوی

کشمیرپر صرف کشمیریوں کا حق ہے ، بھارت جتنی کوشش کر لے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،کسی قوم کے جذبات اور احساس کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتا
خود ساختہ مقابلے بنا کر بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے، برہان وانی جیسے لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،کشمیر کی آزادی کےلئے پاکستان میں ہر زبان متفق اور متحد ہے
مظفر آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیاسی قیدیوں کی آزادی ،آتشیں اسلحہ کے استعمال پر پابندی ،وادی میں کالے قوانین کے خاتمے ، حریت قیادت کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے اور انسانی حقوق کے عالمی مبصرین کےلئے کشمیر کے راستے کھولنے سمیت کشمیریوں کےلئے 8مطالبات بھارت کے سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی سیاستدانوں میں کوئی اختلاف نہیں،کشمیرپر صرف کشمیریوں کا حق ہے ، بھارت جتنی کوشش کر لے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،کسی قوم کے جذبات اور احساس کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتا ،خود ساختہ مقابلے بنا کر بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے، برہان وانی جیسے لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،کشمیر کی آزادی کےلئے پاکستان میں ہر زبان متفق اور متحد ہے،نسلوں سے جاری رہنے والی جدوجہد کیلئے مضبوط موقف اپنا نا ہو گا،وزیراعظم نے بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ،بھارت اپنا سفاک چہرہ چھپانے کیلئے مذاکرات کی میز پر نہیں آتا،اقوام متحدہ، جموں کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجے۔ منگل کو صدر مملکت عارف علوی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کےلئے بھارت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھے ہیں جن میں کہاگیاہے کہ بھارت تمام سیاسی قیدیوں کو آزاد کرے۔ صدر مملکت نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزاد ی اظہار رائے دی جائے ۔صدر ڈاکٹر عارف علوی کے مطالبات کے مطابق مقبوضہ وادی میں آتشیں اسلحے کا استعمال فوری بند کیا جائے۔صدر مملکت نے کہاکہ نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا وحشیانہ استعمال بند کیا جائے۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کالے قوانین فوری ختم کرے ۔صدر مملکت نے کہاکہ حریت قیادت کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے ۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کے عالمی مبصرین کیلئے کشمیر کے راستے کھولے ۔صدر مملکت نے کہاکہ بھارت عالمی اور سوشل میڈیا کیلئے کشمیر پر سے پابندیاں ختم کرے ۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہا رکرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرنا ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بلا تفریق حمایت کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ قربانیاں دینے والی ماو¿ں، بیٹیوں اور نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔صدر مملکت نے کہاکہ کسی قوم کے جذبات اور احساس کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتا ۔صدر مملکت نے کہا کہ کشمیری کے جذبہ آزادی کو طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا۔صدر مملکت نے کہا کہ باو¿نڈری کمیشن نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سازش کی۔صدر مملکت نے کہاکہ گورداس پور سمیت مسلم اکثریتی اضلاع پاکستان کو مل جاتے تو مسئلہ کشمیر نہ ہوتا۔صدر مملکت نے کہاکہ وحشیانہ ظلم اور عصمت دری کے شرمناک واقعات تاریخ پر بد نما داغ ہیں ۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ہر اعتبار سے کشمیری عوام کی حمایت کرتا رہاہے ۔صدر مملکت نے کہاکہ بھارت ہر مقام پر کشمیریوں کی جدوجہد کو دباتا رہا۔صدر مملکت نے کہاکہ بھارت جھوٹے دعوو¿ں پر کشمیر پر قابض رہا ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آزادی کی پر امن جدوجہد کو بھارت نے خونی رنگ دیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پر امن جدوجہد کو ہتھیاروں سے دبایا جا رہا ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ دنیا کو بتانا ہو گا کہ مقبوضہ کشمیر میں کتنا ظلم ہو رہا ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا کو سوشل میڈیا سے پیغام دینا ہو گا کہ کشمیر کی آزادی ضروری ہے ۔صدر مملکت نے کہ اکہ کشمیر میں ہونیوالے ظلم کی ایک ایک تصویر دنیا کے سامنے لانا ہو گی۔صدر مملکت نے کہاکہ خود ساختہ مقابلے بنا کر بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ کشمیری بزرگ، مائیں، بہنیں، بچے سر عام قتل ہو رہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان میں ہر زبان متفق اور متحد ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی سیاستدانوں میں کوئی اختلاف نہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں کبھی بھی کشمیر کے معاملے پر سیاست نہیں کی گئی۔صدر مملکت نے کہاکہ نسلوں سے جاری رہنے والی جدوجہد کیلئے مضبوط موقف اپنا نا ہو گا۔صدر مملکت نے کہ اکہ بھارت مذاکرات سے ہمیشہ بھاگ جاتا ہے کیونکہ اسکے پاس دلائل نہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارت اپنا سفاک چہرہ چھپانے کیلئے مذاکرات کی میز پر نہیں آتا۔صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارت نے مثبت جواب نہ دےکر قابل افسوس حرکت کی ۔صدر مملکت نے کہ کہ برہان وانی جیسے لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ، جموں کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجے۔ صدر مملکت نے کہاکہ جواہر لال نہرو سے لیکر مودی تک ہر بھارتی نے سازش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے