. مودی کی سری نگر کی ڈل جھیل کی سیر،پہاڑوں کو دیکھ کرہاتھ ہلاتے رہے - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / مودی کی سری نگر کی ڈل جھیل کی سیر،پہاڑوں کو دیکھ کرہاتھ ہلاتے رہے

مودی کی سری نگر کی ڈل جھیل کی سیر،پہاڑوں کو دیکھ کرہاتھ ہلاتے رہے

استقبال کو کوئی نہیں آیا، مودی جی شرمندگی مٹانے کے لیے ہاتھ ہلاتے رہے،سوشل میڈیاصارفین کی تنقید

نئی دہلی۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر کے دورے پر منہ کی کھانا پڑی ان کی حرکت پر سوشل میڈیا میں مذاق بن گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی کے دورے کے موقع پر کشمیریوں نے یوم احتجاج منایا، مودی سری نگر کی ڈل جھیل کی سیر کو نکلے تو وہاں نہ کوئی بندہ تھا نہ بندے کی ذات، مودی خالی پہاڑوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے رہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی اس مضحکہ خیز حرکت پر سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا اور ان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر کسی نے کہا کہ مودی نے برف پوش پہاڑوں اور آبی حیات کو ہی شاید اپنا مداح سمجھ لیا،جنہیں دیکھ کر ہاتھ ہلاتے رہے۔کسی نے لکھا کہ مودی جی کے استقبال کو کوئی نہیں آیا، مودی جی شرمندگی مٹانے کے لیے ہاتھ ہلاتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے