. لندن کانفرنس؛ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / لندن کانفرنس؛ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

لندن کانفرنس؛ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،دارالعوام میں کشمیر کانفرنس میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی بھی شرکت

لندن (ٹوڈے پاکستان نیوز)لندن کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ہے اوراس میںکشمیریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیاگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے میں کردار ادا کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پیلٹ گنز فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کیونکہ مسئلہ حل نہ ہونے سے نہ صرف کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا بلکہ یہ معاملہ خطے کی سلامتی کیلیے بھی خطرہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں برطانوی ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں مقررین نے مسئلہ کشمیر کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی اور وہاں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔کانفرنس کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ شرکاءنے قرارداد میں کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے میں کردار ادا کرے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پیلٹ گنز فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ شرکا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کیونکہ مسئلہ حل نہ ہونے سے نہ صرف کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا بلکہ یہ معاملہ خطے کی سلامتی کیلیے بھی خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے