. مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی و عالمی امن و استحکام کےلئے ناگزیر ہے،اسد قیصر - Today Pakistan
Home / پاکستان / مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی و عالمی امن و استحکام کےلئے ناگزیر ہے،اسد قیصر

مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی و عالمی امن و استحکام کےلئے ناگزیر ہے،اسد قیصر

کشمیر میں طاقت کے استعمال سے تحریک آزادی کو دبایا جا سکتا ہے اورنہ ہی اس مسئلہ پر پاکستان کے اصولی موقف کو بدلا جا سکتا ہے

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہاہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی و عالمی امن و استحکام کےلئے ناگزیر ہے،پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے پرعزم ہے،کشمیر میں طاقت کے استعمال سے تحریک آزادی کو دبایا جا سکتا ہے اورنہ ہی اس مسئلہ پر پاکستان کے اصولی موقف کو بدلا جا سکتا ہے۔ منگل کو یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اپنے پیغام  میں کہاکہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی و عالمی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے اس سلسلہ میں پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی طرف سے ہونے والے ظلم و بربریت کو روکنے کے لیے متعدد قرادادیں منظور کی ہیں۔اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ کشمیر میں طاقت کے استعمال سے تحریکِ آزادی کو دبایا جا سکتا ہے اورنا ہی اس مسئلہ پر پاکستان کے اصولی موقف کو بدلا جا سکتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ جنوبی ایشیاءمیں اس وقت تک پائیدار امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتاجب تک دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت مقبوضہ وادی میں طاقت کے استعمال ا ور جبر و تشددکو بند نہیں کرتا۔اسد قیصر نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جد و جہد کی ہر فورم پر اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے طاقت کے بل بوتے پر قبضہ جدید معاشر ے کی اخلاقی اقدار اور عوام کے بنیادی حقِ خودارادیت کے منافی ہے۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہ پاکستان مقبوصہ وادی میں کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے جاری جدو جہد کی ہر سطح پر اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہاکہ پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی آواز ہے اور مصیبت کی ہر گھڑی میں ان کے ساتھ رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے