. مسئلہ کشمیر شخصیات سے بالاتر ہے یہ ایک بڑی کاز ہے جو شخصیات کی محتاج نہیں، شاہ محمود قریشی - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / مسئلہ کشمیر شخصیات سے بالاتر ہے یہ ایک بڑی کاز ہے جو شخصیات کی محتاج نہیں، شاہ محمود قریشی

مسئلہ کشمیر شخصیات سے بالاتر ہے یہ ایک بڑی کاز ہے جو شخصیات کی محتاج نہیں، شاہ محمود قریشی

پاکستان کی تمام جماعتیں کشمیر ایشو پر ایک پیج پرہیں ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال روز بروز بگڑی جا رہی ہے

لندن (ٹوڈے پاکستان نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں کشمیر ایشو پر ایک پیج پرہیں ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال روز بروز بگڑی جا رہی ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے دور ان مکمل ہڑتال اور ہو کا عالم طاری تھا، اس سے زیادہ احتجاج اور کیا ہو سکتا ہے؟پہلی بار برطانوی پارلیمنٹ کے ہاو¿س آف کامنز میں کھل کر مقبوضہ جموں و کشمیر پر بات چیت ہوئی، کشمیریوں کے خون کی وجہ سے رائے عامہ میں تبدیلی نظر آرہی ہے،مسئلہ جموں و کشمیر شخصیات سے بالاتر ہے یہ ایک بڑی کاز ہے جو شخصیات کی محتاج نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 30 اکتوبر کو آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کی رپورٹ شائع ہوئی جس میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کا پردہ چاک ہو گیا جس کے آنے کے بعد بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں،کشمیریوں کے حق خودارادیت کی تحریک زور پکڑنے لگی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم ہر سال 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں لیکن اس دفعہ ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم یہ دن ہاو¿س آف کامنز میں انٹرنیشنل جموں و کشمیر کانفرنس میں شرکت کر کے منائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے اس فیصلے پر بھارت کو شدید تشویش شروع ہو گئی اور انہوں نے اس کانفرنس کو کینسل کرانے کےلئے تگ و دو شروع کر دی۔ انہوکںنے کہاکہ ہاو¿س آف کامنز میں انٹرنیشنل جموں و کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس میں پاکستان کی تمام جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی۔ انہوںنے کہاکہ سب جماعتوں نے بھرپور مسیح دیا کہ ہم جموں و کشمیر کے ایشو پر سب ایک پیج پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے