. اسٹینڈرز اینڈ پورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی - Today Pakistan
Home / کاروبار / اسٹینڈرز اینڈ پورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی

اسٹینڈرز اینڈ پورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی

پاکستان کی معاشی نشونما اور مالیاتی دبا کے باعث فیصلہ کیا گیا، ریٹنگ ایجنسی

کراچی(کامرس ڈیسک)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرز اینڈ پورز گلوبل ایجنسی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی سے منفی بی کردی ہے۔مالیاتی امور سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارے اسٹینڈرز اینڈ پورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی سے منفی بی کردی تاہم ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی مستحکم کے طور پر برقرار رکھی گئی ہے، ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کی معاشی نشونما اور مالیاتی دباﺅ کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ایجنسی کے مطابق پاکستان نے دوست ممالک سے مالی مدد حاصل کی ہے لیکن مالی عدم توازن مزید بڑھ جائے گا۔ ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے اصلاحات کے نتائج توقع کے مطابق سودمند نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے