. امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی - Today Pakistan
Home / کاروبار / امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی

امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی

کراچی (کامرس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی دالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی جبکہ یورو،برطانوی پاﺅنڈ،سعودی ریال ،یواے ای درہم کی قدر میں کمی اورچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.25روپے اور قیمت فروخت138.35روپے پر مستحکم رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام جبکہ فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت138.50روپے سے گھٹ کر138.40روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں10پیسے اوربرطانوی پاﺅنڈکی قیمت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید157.50روپے سے گھٹ کر157.40روپے اورقیمت فروخت159.00روپے سے گھٹ کر158.90روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید180.00روپے سے گھٹ کر179.50روپے اورقیمت فروخت181.50روپے سے گھٹ کر181.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں5پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں بھی5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.70روپے سے گھٹ کر36.65روپے اورقیمت فروخت37.00روپے سے گھٹ کر36.95روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.70روپے سے گھٹ کر37.65روپے اورقیمت فروخت38.00روپے سے گھٹ کر37.95روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے اور قیمت فروخت22.00روپے پرمستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے