. بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکی مزید کمی - Today Pakistan
Home / کاروبار / بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکی مزید کمی

بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکی مزید کمی

کراچی (کامرس ڈیسک)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکی مزید کمی، جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا350روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1318ڈالرسے گھٹ کر1311ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ قیمت میں350روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں301روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی67450روپے سے گھٹ کر67100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت57828روپے سے گھٹ کر57527روپے ہوگئی۔پیر کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.28روپے پرمستحکم رہی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے