. اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں83ارب89 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ - Today Pakistan
Home / کاروبار / اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں83ارب89 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں83ارب89 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روززبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی41200،41300،41400،41500اور41600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں83ارب89 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11فیصدزائد جبکہ67.11فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔کراچی اسٹاک ایکسچنیج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاﺅس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،توانائی،سیمنٹ اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41632پوائنٹس کی بلند سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھاﺅکے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارا دن برقراررہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس501.68پوائنٹس اضافے سے41614.39پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے251کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ،105کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں83ارب89کروڑ38لاکھ65ہزار43روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر82کھرب54ارب78لاکھ56ہزار35روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر25کروڑ41لاکھ8ہزار750شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت2کروڑ51لاکھ88ہزار60 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے