. انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 9 فروری سے شروع ہوگا - Today Pakistan
Home / کھیل / انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 9 فروری سے شروع ہوگا

انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 9 فروری سے شروع ہوگا

سینٹ لوسیا (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 سے 13 فروری تک سینٹ لوسیا میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ شیڈو ل کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 فروری سے شروع ہوگا۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 381 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے انگلینڈ کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے