. آسٹریلیا نے سری لنکا کو 366 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا - Today Pakistan
Home / کھیل / آسٹریلیا نے سری لنکا کو 366 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا

آسٹریلیا نے سری لنکا کو 366 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا

کینبرا (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے کینبرا ٹیسٹ میں سری لنکا کو 366 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا،آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں ، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، پیٹ کمنز کو عمدہ باﺅلنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز بغیر کسی نقصان کے 17 رنز پر دوبارہ شروع کی تو کرونارتنے 8 اور تھریمانے 8 رنز پر کھیل رہے تھے۔ میچ کے چوتھے روز کینگروز باﺅلرز نے آغاز سے ہی آئی لینڈرز پر اپنا دباﺅ بڑھا دیا اور آئی لینڈرز ٹیم کے چھ کھلاڑی 97 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کرونارتنے 8، کپتان چندیمل 4، تھریمانے 30، ڈکویلا 27، پریرا سری لنکا کے پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ڈی سلوا 6 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے اس وقت سری لنکا کا مجموعی سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز تھا۔ مینڈس سری لنکا کے ساتویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 42 رنز بناکر لبوشگنے کی گیند پر پیٹرسن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، چامیکا کرونارتنے آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 22 رنز بناکر پیٹ کمنز کے گیند پر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، پریرا نویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ فرنینڈو سری لنکا کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنکو صرف پر مچل سٹارک نے کلین بولڈ کردیا۔ راجیتھا 2 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ یوں کینگروز باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم 516 رنز ہدف کے تعاقب میں 149 رنز بناسکی اور آسٹریلیا نے سری لنکا کو میچ میں 366 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کردیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مچل سٹارک نے دوسری اننگز میں بھی 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، پیٹ کمنز نے 3، رچرڈسن اور لبوشگنے نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ مچل سٹارک کو میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، پوری سیریز میں عمدہ باﺅلنگ پر پیٹ کمنز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے