. تمام تر توجہ پی ایس ایل فور کے فائنل پر ہے، ڈیرن سیمی - Today Pakistan
Home / کھیل / تمام تر توجہ پی ایس ایل فور کے فائنل پر ہے، ڈیرن سیمی

تمام تر توجہ پی ایس ایل فور کے فائنل پر ہے، ڈیرن سیمی

پشاور مہمان نوازوں کا شہر ہے ، اپنے استقبال سے کافی خوشی ہوئی، گفتگو

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہاہے کہ تمام تر توجہ فائنل پر ہے ۔ پاکستان پہنچنے پر نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور مہمان نوازوں کا شہر ہے اور اپنے استقبال سے کافی خوشی ہوئی، سفر سے کافی تھکاوٹ تھی لیکن پشاور والوں کی محنت دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے حوالے سے سیمی نے کہا کہ ایڈیشن جیتنے کے لیے وہ پرامید ہیں اور تمام توجہ فائنل پر ہے۔یاد رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان پاکستان پہنچے تو اسلام آباد ائیرپورٹ پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔ وہ اسلام آباد سے موٹروے کے ذریعے پشاور ٹول پلازہ پہنچے تو شہریوں نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر ان کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے