. ا±مید ہے شائقین مجھے آج بھی کھلے دل سے قبول کریں گے‘جوہی چاولھ - Today Pakistan
Home / شوبز / ا±مید ہے شائقین مجھے آج بھی کھلے دل سے قبول کریں گے‘جوہی چاولھ

ا±مید ہے شائقین مجھے آج بھی کھلے دل سے قبول کریں گے‘جوہی چاولھ

اداکاری ہی ہے جسے میں اچھی طرح کرسکتی ہوں مجھے نہیں پتہ میں اور کچھ بھی کر پاوں گی کہ نہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاو¿لہ نے ایک بار پھر شائقین سے ا±میدیں وابستہ کرلیں اور کہا ہے کہ ا±مید ہے کہ شائقین مجھے آج بھی کھلے دل سے قبول کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوہی چاو¿لہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اداکاری ہی ہے جسے میں اچھی طرح کرسکتی ہوں مجھے نہیں پتا کہ میں اور کچھ بھی کر پاو¿ں گی کہ نہیں، اصل بات تو یہ ہے کہ میں خوش اخلاقی کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ ہوں اور جب جب موقع ملے گا میں اسکرین پر ضرور آو¿ں گی۔سابق مس انڈیا نے یہ بھی کہا کہ میں فلم میکرز کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے فلم میں کام کرنے کا موقع دیا لیکن میں اس حوالے سے کوئی سوال یا کوئی تجزیہ کرنا نہیں چاہوں گی، مجھے ا±مید ہے کہ شائقین مجھے آج بھی کھلے دل سے قبول کریں گے۔واضح رہے کہ تین دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والی جوہی چاو¿لہ نے فنی کیریئر میں ’قیامت سے قیامت تک‘، ’ہم ہیں راہی پیار کے‘، ’ڈر‘ اور ’دراڑ‘ جیسی کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا اور بہت سے نامور ایوارڈ اپنے نام کیے جبکہ اداکارہ رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم’ ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا“ میں انیل کپور کی اہلیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے