. اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑنے کے نتائج خطرناک ہوں گے، خورشید شاہ - Today Pakistan
Home / پاکستان / اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑنے کے نتائج خطرناک ہوں گے، خورشید شاہ

اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑنے کے نتائج خطرناک ہوں گے، خورشید شاہ

حکومت نان ایشو کو ایشو بنا کر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے‘ حکومت آہستہ آہستہ اپنے اصل ایجنڈے کی طرف آرہی ہے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہتے ہیں ،اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑنے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ پیر کو ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم پر ہمارے اندیشے اندیشے درست ثابت ہونے لگے ہیں۔خورشید احمد شاہ نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتے ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑنے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔خورشید احمد شاہ نے کہا کہ جی ایس ٹی، زرعی ٹیکس وصولی اور جائیدادوں کی قیمت کے تعین جیسے صوبائی اختیارات واپس نہیں ہونے دیں گے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نان ایشو کو ایشو بنا کر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے۔خورشید احمد شاہ نے کہا کہ حکومت آہستہ آہستہ اپنے اصل ایجنڈے کی طرف آرہی ہے۔ خورشید احمد شاہ نے کہاکہ عوم اور صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے