. حکومت نے حج سبسڈی دینے پر دوبارہ غور شروع کردیا - Today Pakistan
Home / پاکستان / حکومت نے حج سبسڈی دینے پر دوبارہ غور شروع کردیا

حکومت نے حج سبسڈی دینے پر دوبارہ غور شروع کردیا

وزارت مذہبی امور حج پر سبسڈی کےلئے سمری دوبارہ کابینہ کو بھیجے گی، وفاقی وزیر نے کوششیں شروع کر دیں

اسلام آباد:شدید ردعمل کے بعد حکومت نے حج سبسڈی دینے پر دوبارہ غور شروع کردیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے وزیراعظم کو سبسڈی پر آمادہ کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں جس کے بعد وزارت مذہبی امور حج پر سبسڈی کےلئے سمری دوبارہ کابینہ کو بھیجے گی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کابینہ نے حج پالیسی کی حتمی منظوری نہیں دی، حج پر سبسڈی کا کوئی تصور نہیں، کوشش کی تھی کہ حاجیوں کا کھانا حکومت کی طرف سے دیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے