. نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ،میڈیکل بورڈ کی ٹیسٹوں کی رپورٹس پر مشاورت - Today Pakistan
Home / پاکستان / نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ،میڈیکل بورڈ کی ٹیسٹوں کی رپورٹس پر مشاورت

نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ،میڈیکل بورڈ کی ٹیسٹوں کی رپورٹس پر مشاورت

لاہور( ٹوڈے پاکستان نیوز) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ کی زیر نگرانی علاج جاری ہے جس نے نواز شریف کی مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹس پر تفصیلی مشاورت کی ،تجویز پر او پی ڈی وارڈ میں مزید ٹیسٹ بھی کئے گئے ، میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹس میڈیکل بورڈ کے سامنے آئی ہیں جن پر مشاورت ہوئی ہے ،پی آئی سی کے امراض کلب کے ڈاکٹروں کو بھی کال کی گئی ہے ،مریم نواز ، ایاز صادق ، احسن اقبال، پرویز ملک، محسن لطیف نے ہسپتال میں نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی ۔تفصیلات کے مطابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے اتوار کے روز کئے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹس اورادویات کی تبدیلی پر مشاورت کی ۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کے مزید ٹیسٹ تجویز کئے گئے جس پر نواز شریف کو دوبارہ وی وی آئی پی روم سے او پی ڈی میں لے جایا گیا اور ان کے ٹیسٹ کئے گئے ۔ سابق وزیر اعظم کے زیر علاج ہونے کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات بر قرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق چھ رکنی میڈیکل بورڈ آج ( منگل )دوبارہ بیٹھے گا اور تمام رپورٹس پر حتمی مشاورت کی جائے گی جبکہ نواز شریف کو ہسپتال میں زیر علاج رکھنے اور ڈسچارج کرنے کے حوالے سے بھی فیصلہ متوقع ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے