. غریبوں کو گھروں کے قرضے کےلئے سکیم لائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کردیا - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / غریبوں کو گھروں کے قرضے کےلئے سکیم لائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کردیا

غریبوں کو گھروں کے قرضے کےلئے سکیم لائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کردیا

صحت کارڈ کے اجراءکا آغاز خوش آئند ہے، پسماندہ طبقے کا 7 لاکھ 20 ہزار تک علاج ہو سکے گا، تعلیم اور صحت پر خرچ کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا

اسلام آباد۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ وفاق میں صحت کارڈ کے اجراءکا آغاز خوش آئند ہے، صحت کارڈ سے پسماندہ طبقے کا 7 لاکھ 20 ہزار تک علاج ہو سکے گا، تعلیم اور صحت پر خرچ کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، غریبوں کو گھروں کے قرضے کےلئے سکیم لائیں گے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کردیا جس کے تحت پنجاب، اسلام آباد اور فاٹا میں لاکھوں غریب خاندانوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ صحت کارڈ کے اجراءکا یہ پہلا مرحلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ صحت کارڈ سے پسماندہ طبقے کا 7 لاکھ 20 ہزار تک علاج ہو سکے گا،وفاق میں صحت کارڈ کے اجراءکا آغاز خود خوش آئند ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے خیبر پختون خواہ میں میں صحت کارڈ کا اجراءکیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں صحت کارڈ کے اجراءکا پہلے ہی ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ غریب افراد موذی مرض مین مبتلا ہونے پر سب کچھ بیچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں،ہیلتھ کارڈ کے اجراءکا مقصد غربت میں کمی لانا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گھر میں بیماری ہوتو گھر کا بجٹ ڈسٹرب ہو جاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ میری والدہ بھی کینسر کے مرص مین مبتلا ہوئی تھیں، میری والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئیں تو پاکستان مین ان کا علاج ممکن نہیں تھا۔ انہوںنے کہاکہ غریب شخص کے لیے علاج معالجہ انتہائی مشکل ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اپنوں کی تکلیف کا درد میں اچھی طرح محسوس کر سکتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے لوگ بہت مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیم اور صحت پر خرچ کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریبوں کو گھروں کے قرضے کےلئے سکیم لائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم سے بعد آزاد ہونے والے خطے کے کئی ممالک آگے نکل چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس معاشرے میں پیسے نہ ہونے کے باعث غریب آدمی کا علاج نہ ہو وہاں اللہ کا عذاب آتا ہے، حکومت کی ہر پالیسی کا مقصد یہ ہے کہ غربت کم کی جائے، صحت کارڈ سے غربت کم ہوگی، غریبوں کےلئے آسانی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے