. علاقائی امن بالخصوص افغان مفاہمتی عمل کےلئے کوششیں قابل اطمینان ہیں ،آرمی چیف - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / علاقائی امن بالخصوص افغان مفاہمتی عمل کےلئے کوششیں قابل اطمینان ہیں ،آرمی چیف

علاقائی امن بالخصوص افغان مفاہمتی عمل کےلئے کوششیں قابل اطمینان ہیں ،آرمی چیف

کور کمانڈرز کانفرنس ،سکیورٹی کی بہترصورتحال پر اطمینان، کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار‘ سکیورٹی کی بہتر صورتحال کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے، آرمی چیف

راولپنڈی (ٹوڈے پاکستان نیوز)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک میں سکیورٹی کی بہترصورتحال پر اطمینان اور یوم کشمیر کے حوالے سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق 218ویں کور کمانڈرز کانفرنس چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی ۔اجلاس کے دوران جیو سٹریٹجک ماحول اور ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ عسکری قیادت نے ملک میں سکیورٹی کی بہترصورتحال پر اطمینان کااظہار کیا جبکہ علاقائی امن کےلئے کوششوں بالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا ۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے دور ان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈر ی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس کے دور ان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری کے ساتھ تیاریوں کی صورتحال اور مشرقی سرحد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ سرحد پار سے کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنایا جاسکے ۔کانفرنس کے شرکاءنے یوم کشمیر کے حوالے سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت اوررد الفساد کے ذریعے جاری استحکام آپریشنز کے ساتھ ساتھ اب دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں اور مخالف قوتوں کی طرف سے امن اور استحکام کے خلاف سازشیں ناکام بنانے کےلئے جامع حکمت عملی کے تحت کوشاں ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بہتر ہونے والی اندرونی سکیورٹی صورتحال کا فائدہ سماجی ،اقتصادی ترقی کے ذریعے ہر حال میں عوام تک پہنچنا چاہیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے