. گیس کمپنیاں 142ارب روپے کی مقروض ،قیمتوںمیںاضافہ مجبوری تھی‘وزیرپیٹرولیم - Today Pakistan
Home / پاکستان / گیس کمپنیاں 142ارب روپے کی مقروض ،قیمتوںمیںاضافہ مجبوری تھی‘وزیرپیٹرولیم

گیس کمپنیاں 142ارب روپے کی مقروض ،قیمتوںمیںاضافہ مجبوری تھی‘وزیرپیٹرولیم

مال مسروقہ برآمد کریں گے کوئی ڈیل نہیں ہو گی ،وہ کہہ رہے ہیں ہمیں معاف کردیں ہم سب کچھ دینے کو تیار ہے ، لوٹا ہوا مال چھپ کر دینا چاہتے ہیں

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ گیس کمپنیاں 142ارب روپے کی مقروض ہیں، اگر قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو 154 ارب کی مزید مقروض ہو جاتیں ،مال مسروقہ برآمد کریں گے کوئی ڈیل نہیں ہو گی ،وہ کہہ رہے ہیں ہمیں معاف کردیں ہم سب کچھ دینے کو تیار ہے ، لوٹا ہوا مال چھپ کر دینا چاہتے ہیں ، ہم کہتے ہیں سامنے آکر اقرار کرو،1985سے لے کر اب تک (ن )لیگ کے خلاف کھڑا ہوں ،تحریک انصاف نہ بکے گی نہ جھکے گی ،احتساب ہو کر رہے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے این اے 59 کے عمائدین کی طرف سے دئیے گئے ایک ظہرانے میں کیا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہو کر رہے گا،چوروں اور ڈاکوﺅں کادور ختم ھو چکا ہے ، اب انہیں حساب دینا ہوگا اور جیلوں میں جانا ہوگا،دونوں گیس کمپنیاں 142ارب روپے کی مقروض ہیں، اگر قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو 154 ارب کی مزید مقروض ہو جاتیں ، احتساب سب کا ہو گا ، مرنے والوں کے اکاﺅنٹ سے بھی رقم نکل رہی ہے ، مسلم لیگ نے صرف الیکشن جیتنے کی خاطر 55ارب روپے کی سکیمیں دیں، ایک برس میں 50 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ 1985سے لے کر اب تک (ن )لیگ کے خلاف کھڑا ہوں ،تحریک انصاف نہ بکے گی نہ جھکے گی ،احتساب ہو کر رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے