. آئندہ نسلوں کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھا جا رہا ہے‘نیئربخاری - Today Pakistan
Home / پاکستان / آئندہ نسلوں کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھا جا رہا ہے‘نیئربخاری

آئندہ نسلوں کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھا جا رہا ہے‘نیئربخاری

معاشی و اقتصادی پالیسی غیر ملکی کمپنیوں اور اداروں کے شراکت دار نافذ کرا رہے ہیں‘رہنما پےپلزپارٹی

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ صوبوں کے آئینی اختیارات کم کرنے کے اقدامات ملک کے لئے زہر قاتل ہونگے۔ ایک بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ آئندہ نسلوں کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھا جا رہا ہے۔نیر حسین بخاری نے کہا کہ صرف چھ ماہ میں گزشتہ 70 برسوں میں لئے گئے قرضوں سے زائد مالی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ نیر بخاری حسین بخاری نے کہاکہ معاشی و اقتصادی پالیسی غیر ملکی کمپنیوں اور اداروں کے شراکت دار نافذ کرا رہے ہیں۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ وزرا ءبدزبانی اور بد اخلاقی کی دوڑ میں شامل ہیں۔نیئر حسین بخاری نے کہاکہ قانون کی حکمرانی نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔نیئر حسین بخاری نے کہاکہ آزادی اظہار رائے پر قدغن کسی طرح قبول نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے