. اوپن یونیورسٹی نے میرٹ بیسڈ داخلوں کا شیڈول جاری کردیا - Today Pakistan
Home / تعلیم / اوپن یونیورسٹی نے میرٹ بیسڈ داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

اوپن یونیورسٹی نے میرٹ بیسڈ داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

ایڈمیشن ٹیسٹ 15سے25 اپریل کے درمیان منعقدہوں گے

اسلام آباد(پ ر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میرٹ بیسڈ داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جن پروگراموں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہورہے ہیں ان میں پی ایچ ڈی ¾ ایم ایس/ایم فل /ایم ایس سی آنرز ¾ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے/ایم پی اے ¾ بی ایس پروگرامز ¾ ایم ایس سی) شماریات فزکس ¾ ریاضی ¾ کیمسٹری ¾ مائیکروبیالوجی ¾ ای پی ایم ¾ ماس کمیونیکیشن ¾ سسٹین ایبل انوائرمینٹل ڈیزائن ¾ انوائرمینٹل سائنس اور باٹنی ( شامل ہیں”یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر ¾ سید ضیاءالحسنین نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامزمیں داخلے کے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاﺅن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔مارچ 2019ءمقرر کی گئی ہے۔ ان پروگرامزمیں داخلوں کے حصول کے لئے ایڈمیشن ٹیسٹ 15سے25۔ اپریل کے درمیان منعقدہوں گے۔ ٹیسٹ/انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ30۔اپریل2018ءکو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی۔ قابل اور مستحق طلبہ کو آگے لانے کے لئے وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم نے داخلوں کے پراسس میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے