. پاکستان کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے‘گورنر بلوچستان - Today Pakistan
Home / بلوچستان / پاکستان کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے‘گورنر بلوچستان

پاکستان کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے‘گورنر بلوچستان

ہمارا موقف ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے

کوئٹہ(خ ن ) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ہمارے کشمیر ی بھائی اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ایک طویل عرصہ سے جدو جہد کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اس جدوجہد کی حمایت کرتا ہے اور ہمارا موقف ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی قسمت کا خود فیصلہ کرسکیں ۔ انہوںنے کہا کہ قومی سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ دنیا کی توجہ کشمیریوں کی جدو جہد کی جانب دلائی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو ان کی جدو جہد میں کامیابی اور سرخروئی عطاءفرمائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے