. سی پیک سے پاکستان میں معاشی استحکام آئےگا، اب تک 70 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / سی پیک سے پاکستان میں معاشی استحکام آئےگا، اب تک 70 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا

سی پیک سے پاکستان میں معاشی استحکام آئےگا، اب تک 70 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا

منصوبہ کے تحت 15 سال کے دوران 2.3 ملین نئی ملازمتیں پید اکرنے میں مدد ملے گی ، سی پیک سیکرٹریٹ

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز) سی پیک سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان میں معاشی استحکام آئےگا، متعلقہ منصوبوں میں اب تک 70 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا ہے۔ سی پےک سےکرٹرےٹ کے حکام کے مطابق منصوبہ کے تحت 15 سال کے دوران 2.3 ملین نئی ملازمتیں پید اکرنے میں مدد ملے گی۔ افرادی قوت کی تربیت، فنی و پیشہ وارانہ تعلیم کے لئے پاکستان کو چین سے مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان طبقہ کو ہنرمند بنا کر سی پیک کے تحت پیداہونے والی افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح کو بھی کم کیا جا سکے گا۔انہوںنے بتاےاکہ بنیادی ڈھانچے و توانائی کے شعبوں پر خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سڑک ایک خطہ منصوبے کے تحت سی پیک میں سڑکوں اور ریل کے نیٹ ورک کی ترقی اور بہتری کے اقدامات کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ میں دوطرفہ تعاون بھی بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ سی پیک کے تحت 2030ءتک روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے