. نوازشریف کی بیماری سیاسی ہے ، بلاول بھٹو سیاسی نابالغ ہے ،شیخ رشید - Today Pakistan
Home / پاکستان / نوازشریف کی بیماری سیاسی ہے ، بلاول بھٹو سیاسی نابالغ ہے ،شیخ رشید

نوازشریف کی بیماری سیاسی ہے ، بلاول بھٹو سیاسی نابالغ ہے ،شیخ رشید

بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید کو پنڈی کا گٹر قرار دیدیا ‘بلو رانی کو جواب 5 فروری کو فیصل آباد میں دوں گا، شےخ رشید

اوکاڑہ/کراچی(ٹوڈے پاکستان نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل پریس کانفرنس کے دور ان بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید کو پنڈی کا گٹر قرار دیا جس کے جواب میں شیخ رشید نے بلاول کو سیاسی نابالغ قرار دیتے ہوئے آصف زرداری پر بھی طنز کے تیر چلادئیے۔ اتوار کووفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیپلزپارٹی کی قیادت پر کڑی تنقید کی۔شیخ رشید نے بلاول کو مخاطب کرتے کہا کہ بلو رانی نے کہا کہ میرے رنگ پسٹن بیٹھ گئے ہیں اس کا جواب 5 فروری کو فیصل آباد میں دوں گا، آصف زرداری نے فالودے والے اور م±ردوں کے نام پر اکاو¿نٹ بنائے، وہ کرپشن میں دنیا کے سب سے بڑے مالیاتی گٹر ہیں جبکہ بلاول بھی اپنے والد کے پیچھے چل پڑا ہے، وہ لانگ مارچ نہیں لونگ مارچ کرےگا۔شیخ رشید نے کہا کہ میاں نواز شریف کی بیماری سیاسی ہے جس کا علاج وہ بیرون ملک چاہتے ہیں، میاں برادران جب بھی اسیر ہوتے ہیں ان کو ایسی سیاسی بیماریاں لا حق ہو جاتی ہیں، شہباز شریف کی پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی سربراہی کی خلاف پیر یا منگل کو سپریم کورٹ جاو¿ں گا، درجنوں مقدمات کا ملزم عوامی احتساب کا چیئرمین نہیں بن سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے