. جب ملکی معاملات ہوں تو تکبر اور ذاتی انّا کو پسِ پشت ڈال دینا چاہئے،مریم اور نگزیب - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / جب ملکی معاملات ہوں تو تکبر اور ذاتی انّا کو پسِ پشت ڈال دینا چاہئے،مریم اور نگزیب

جب ملکی معاملات ہوں تو تکبر اور ذاتی انّا کو پسِ پشت ڈال دینا چاہئے،مریم اور نگزیب

وزیر اعظم اپنی حکومت کے عوام پر مظالم اور عداب پر بھی کچھ ٹوئٹ کریں ، معاشی پالیسی اور ویژن کدھر ہے ؟مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد (ٹوڈے پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی حکومت کے عوام پر مظالم اور عداب پر بھی کچھ ٹوئٹ کریں ، معاشی پالیسی اور ویژن کدھر ہے ؟جب ملکی معاملات ہوں تو تکبر اور ذاتی انّا کو پسِ پشت ڈال دینا چاہئے،اگر پارلیمان میں معاشی بحران کو ختم کرنے کا مشورہ لینے پر شرمندگی ہوتی ہے تو اسحاق ڈار، شاہد خاقان، احسن اقبال ، اور مفتاح اسماعیل کو بلا لیں،پارلیمان کا اجلاس بلا لیں شہباز شریف سے نہ ڈریں۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب اپنی حکومت کے عوام پر مظالم اور عذاب پہ بھی ک±چھ ٹویٹ کریں ۔ملکی قرضہ۶۲ارب اور غیر ملکی قرضہ ۱۰۰ ارب تک پہنچ گیا ہے،کدھر ہے معاشی پولیسی اور معاشی ویژن -جب ملکی معاملات ہوں تو تکبر اور ذاتی انّا کو پسِ پشت ڈال دینا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ صورتحال ٹوئٹ کر کے ٹھیک نہیں ہو گی اور اِس پہ قابو پانا آپ اور آپ کی حکومت کے بس کی بات نہیں ۔انہوکںنے کہا کہ اگر پارلیمان میں معاشی بحران کو ختم کرنے کا مشورہ لینے پہ شرمندگی ہوتی ہے تو اسحاق ڈار، شاہد خاقان، احسن اقبال ، اور مفتاح اسماعیل کو بلا لیں۔آل پارٹی کانفرنس بلا لیں،ہم آپ کی مدد کریں گے .آپ کی حکومت کی نااہلی اور نا تجربہ کاری کی وجہ سے عوام مشکلات ، نا ا±میدی اور مایوسی کا شکار ہے ،پارلیمان کا اجلاس بلا لیں شہباز شریف سے نہ ڈریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے