. ثنامیر100ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئیں - Today Pakistan
Home / کھیل / ثنامیر100ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئیں

ثنامیر100ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئیں

کراچی:پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور کھلاڑی ثنامیر 100ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئی ہیں۔پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم اس وقت دورہ پاکستان پر ہے اور انہوں نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2-0 سے شکست دے کر جیت لی ہے ۔سیریز میں شکست کے باوجود بھی پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور کھلاڑی ثنامیر نے انتہائی اہم ترین اعزاز حاصل کرلیا۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی اتوارکوکھیلا گیا، ثنامیرمیدان میں قدم ر کھتے ہی ایشیا کی 100 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں ۔33 سالہ ثنا میر 2005 سے قومی ٹیم میں کھیل رہی ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آئی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے