. پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا - Today Pakistan
Home / کاروبار / پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس ایک ہفتے میں 800پوائنٹس بڑھ گیااور انڈیکس41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں118ارب روپے کا اضافہ بھی ریکار ڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے بڑھ کر81کھرب روپے کی سطح پر جا پہنچا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مثبت ہوا عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے مِنی بجٹ سے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ کم ہو نے کا اعتراف ،آئی ایم ایف معاہدہ بیرونی فنڈنگ کا مستحکم ذریعہ قرار ئے جانے اور چین کی جانب سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کی غرض سے مزید اڑھائی ارب ڈالر دیئے جانے کے حوالے سے زیر گردش خبروں نے گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو متحرک رکھا جس کی وجہ سے نہ صرف انڈیکس میں اضافہ ہوا بلکہ منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں سرمائے کا حجم بھی بڑھ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 847.93پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس40264.78پوائنٹس سے بڑھ کر41112.71پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 391.20پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19737.77پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29367.67پوائنٹس سے بڑھ کر29825.99پوائنٹس ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے تیزی کا رجحان غالب آنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 18ارب48کروڑ24لاکھ 30ہزار503روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب51ارب63کروڑ15لاکھ60ہزار489روپے سے بڑھ کر81کھرب 70ارب11کروڑ 39لاکھ90ہزار992روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41211.40پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم کاروباری اتار چڑھاﺅ کی زد میں سے انڈیکس 40261.18پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 8ارب روپے مالیت کے23کروڑ95لاکھ27ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کے12کروڑ50لاکھ7ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1766کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے981کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،677میں کمی اور108کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکا م رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پی آئی اے ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،فوجی فوڈز ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،صدیق سنز ٹن ،بینک آف پنجاب ،بینک اسلامی پاکستان ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،دیوان سیمنٹ ،نیمائر ریسائنس ،لوٹے کیمیکل ،ازگارڈن نائن ،ہم نیٹ ورک ،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،بائیکو پیٹرولیم سر فہرست رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے