. افغان صوبہ فراہ میں فورسز کے فضائی حملے، 12 طالبان ہلاک،گاڑیاں واسلحہ تباہ - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / افغان صوبہ فراہ میں فورسز کے فضائی حملے، 12 طالبان ہلاک،گاڑیاں واسلحہ تباہ

افغان صوبہ فراہ میں فورسز کے فضائی حملے، 12 طالبان ہلاک،گاڑیاں واسلحہ تباہ

ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا اہم مقامی رہنما قاضی قاری عبدالقادر بھی مار اگیا،افغان وزارت داخلہ

کابل:افغانستان کے صوبے فراہ میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں 12 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا اہم مقامی رہنما قاضی قاری عبدالقادر بھی مار اگیا، فضائی حملوں میں طالبان کی گاڑیاں اور اسلحہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبے فراہ کے اضلاع خاک سفید اور پشت کوہ میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا اہم مقامی رہنما قاضی قاری عبدالقادر بھی مار اگیا، فضائی حملوں میں طالبان کی گاڑیاں اور اسلحہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے