. برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد121 ہوگئی،226تاحال لاپتہ - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد121 ہوگئی،226تاحال لاپتہ

برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد121 ہوگئی،226تاحال لاپتہ

ڈیم ٹوٹنے سے کئی فٹ جمع کیچڑ کے باعث امدادی کارروائیاں متاثر،لاپتہ افرادکے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم

ریوڈی جنیرو:برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد121 ہوگئی۔ ڈیم ٹوٹنے کے بعد سے 226 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ حادثے کے بعد کوئی بھی شخص زندہ بچایا نہیں جاسکا، لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔واضح رہے 25 جنوری کوخام لوہے کی کان کے نزدیک ڈیم ٹوٹنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیل میں گزشتہ ہفتے ڈیم ٹوٹنے کے بعد سے 226 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ حادثے کے بعد کوئی بھی شخص زندہ بچایا نہیں جاسکا۔برازیلین حکام کے مطابق ریاست میناس جیرائس کے علاقے برومڈینو میں سرچ اور ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں،ڈیم ٹوٹنے سے کئی فٹ جمع ہونےوالی کیچڑ کے باعث سرچ آپریشن کی رفتار سست ہے۔ریاست کے گورنر کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔واضح رہے 25 جنوری کوخام لوہے کی کان کے نزدیک ڈیم ٹوٹنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے