. عمران خان بلو چستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ‘قاسم سوری - Today Pakistan
Home / پاکستان / عمران خان بلو چستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ‘قاسم سوری

عمران خان بلو چستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ‘قاسم سوری

مو جو دہ دور حکومت میں بلو چستان کی محرومیوں کا خاتمہ ہو گا اور صوبے میں ترقی و خو شحالی کے ایک نئے دور کا آغازہو گا‘سردار یارمحمد رند

اسلا م آباد :ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قا سم خان سوری سے پا کستان تحریک انصاف (PTI)بلو چستان کے صدر اور بلوچستان اسمبلی میںPTIکے پا رلیما نی لیڈر سابق وفاقی وزیرسردار یا ر محمد رند نے اتوارکے روز ڈپٹی اسپیکر کی رہائش گا ہ پر ان سے ملا قات کی۔ملا قات میں بلوچستان کے عوام کودرپیش مسائل اورصوبے کی تعمیر وترقی سمیت ملک کی مجمو عی سیا سی و معا شی صورتحال اور با ہمی دلچسپی کے دیگر امو ر پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا۔دونو ں رہنما ﺅ ں نے وزیر اعظم پا کستان عمرا ن خان کی قیا دت میں صوبے کی تعمیر وترقی اورعوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ملکر کا م کر نے کے عزم کااظہا ر کیا۔اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے ڈپٹی اسپیکر نے بلو چستان میں پاکستان تحریک انصاف کو فعا ل اور مضبوط بنانے میں سردار یا ر محمد رند کی کاوشوں کو سرا ہا۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان عمران خان بلو چستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دےرہے ہیں اور صوبے سے غر بت ،پسما ندگی،بےروزگاری اور نا خو اندگی کا خاتمہ کر کے اسے ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لا ناچا ہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان پر قا بوپا نے کے لیے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے ضروری ہے۔انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکومت سے عوام کو بہت زیا دہ تو قعات وا بستہ ہیں جن پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت اور ملکر کا م کر نے کی ضرورت ہے۔پا کستان تحریک انصاف (PTI)بلو چستان کے صدر اور بلوچستان اسمبلی میںPTIکے پارلیما نی لیڈر سابق وفاقی وزیرسردار یا ر محمد رند نے وزیر اعظم عمران خان کی بلو چستان کی تعمیرو تر قی میں گہر ی دلچسپی کو سراہا۔انہو ں نے ڈپٹی اسپیکرکو بلو چستان میں وفا قی حکومت کی طرف سے جا ری ترقیا تی منصوبوں سے آگاہ کرتے ہو ئے اس اعتما د کا اظہا ر کیا کہ مو جو دہ دور حکومت میں بلو چستان کی محرومیوں کا خاتمہ ہو گا اور صوبے میں ترقی و خو شحالی کے ایک نئے دور کا آغازہو گا۔ انہو ں نے بلو چستان میں تحریک انصاف کو فعا ل اور مضبوط جما عت بنا نے کے لیے اس کی تنظیم سازی کے لیے اٹھا ئے گئے اقدا ما ت سے بھی آگا ہ کیا۔قبل ازیں سر دار یا ر محمد رند نے ڈپٹی اسپیکر سے ان کی والدہ کے انتقال پراظہا ر تعزیت کرتے ہوئے مر حومہ کی روح کے ایصا ل ثواب اور ان کے درجا ت کی بلند ی کے لیے فا تحہ خوانی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے