. نوازشریف کے سروسز اسپتال میں مختلف ٹیسٹ - Today Pakistan
Home / پاکستان / نوازشریف کے سروسز اسپتال میں مختلف ٹیسٹ

نوازشریف کے سروسز اسپتال میں مختلف ٹیسٹ

سابق وزیراعظم نوازشریف کے سروسز اسپتال لاہور میں آج مختلف ٹیسٹ کیے گئے، صبح لیپرڈ پروفائل ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد نوازشریف کو سی ٹی اسکین کے لیے او پی ڈی بلاک منتقل کردیا گیا، سابق وزیراعظم کا الٹراساونڈ اور گردوں کا سی ٹی اسکین بھی کیا جائے گا، سی ٹی اسکین گردوں کی بیماری کے باعث کیا جا رہا ہے۔
ٹیسٹ رپورٹ آنے پرآج رات دوبارہ میڈیکل بورڈ بیٹھے گا جب کہ سابق وزیراعظم کے دل کےمعائنے کے لیے پی آئی سی کو کال بھجوادی گئی، سروسز اسپتال کا وی آئی پی روم سابق وزیراعظم کے لیے مختص کردیا گیا ہے جب کہ گزشتہ روز بھی3 رکنی میڈیکل بورڈ نے ایک گھنٹے تک نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے