. افغان فورسزاورطالبان کے درمیان خونریزجھڑپیں،13جنگجو،نو سرکاری فوجی ہلاک - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / افغان فورسزاورطالبان کے درمیان خونریزجھڑپیں،13جنگجو،نو سرکاری فوجی ہلاک

افغان فورسزاورطالبان کے درمیان خونریزجھڑپیں،13جنگجو،نو سرکاری فوجی ہلاک

طالبان نے حملہ صوبہ سرِ پ±ل کے ضلع سوزما قلعہ میں چیک پوسٹ پر کیا،علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا،گورنر

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغان کے صوبہ سرپل میں طالبان کے رات گئے اچانک حملے میں نو سرکاری فوجی مارے گئے۔حملے کے بعد طالبان اورفورسز کے درمیان جھڑپیں چھڑ گئیں،جھڑپوں میں 13افغان فوجی بھی مارے گئے، ادھر سرِ پل کے گورنر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپ میں کم از کم نو فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ جھڑپ میں 13شدت پسند زخمی بھی ہوئے، اس علاقے میں اضافی نفری کے بعد فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ طالبان کا یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک افغان سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ملک کے شمالی حصے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم چھ فوجی مارے گئے ۔ انہوں نے بتایاکہ یہ حملہ افغان صوبے سرِ پ±ل کے ضلع سوزما قلعہ میں قائم ایک چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ادھر سرِ پل کے گورنر کے ترجمان نے بھی میڈیا کو بتایاکہ طالبان عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپ میں کم از کم 13 جنگجوو¿ں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق جھڑپ میں تیرہ شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔ اس علاقے میں اضافی نفری کے بعد فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ طالبان کا یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے